encyclopedia

الله

Published on: 08-Jan-2025

الله

اللہ رب تعالیٰ کا ذاتی اور سب سےبا برکت نام ہے، جو تمام جہانوں کو پالنے والا اور برقرار رکھنے والا ہے۔ اس کائینات میں موجود ہر شے چاہے وہ جاندار ہو یا بے جان سب اسی کی تخلیق کردہ ہیں وہ کل کائینات کا مالک ہے۔ اللہ کے 99 اہم اوصاف ہیں جو قرآنِ پاک میں موجود ہیں اور "اسماء الحسنیٰ" (خوبصورت نام) کے طور پر مشہور ہیں، اور ان کے بے شمار دیگر نام احادیث (حضرت محمد ﷺ کی روایات) اور آثار (صحابہ کرام کے اقوال) میں پائے جاتے ہیں۔ایک مسلمان خدا کو اس کے نام "اللہ" سے پکارتا ہے، جو واحد خدا ہے، اپنی ذات میں یکتا، جس کا کوئی شریک، بیوی، بیٹا یا بیٹی نہیں ہے۔ وہ بے مثال ہے، اول، آخر، ابدی، لامحدود، سب سے طاقتور، سب جاننے والے، اور ہر جگہ موجود ہے۔ نہ اسےکسی نے جنا اور نہ ہی اس نے کسی کو پیدا کیا۔ وہ تمام چیزوں کا خالق، پالنے والا اور پرورش کرنے والا ہے۔ وہ انتہائی انصاف کرنے والا، کمزوروں اور مظلوموں پر کیے گئے ظلم کا بدلہ لینے والا، نہایت رحم کرنے والا، محبت کرنے والا، ہدایت دینے والا، دوست، عظیم، جلال والا، خوبصورت اور حق ہے۔ مختصر یہ کہ وہ تمام تر کمالات کا مالک ہے۔

Powered by Netsol Online